تازہ ترینعلاقائی

نبیل گبول اور ایس ایس پی چوہدری اسلم کیخلاف مقدمہ درج

کراچی﴿نامہ نگار ﴾ ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی عبدالرزاق میمن نے لیاری میں نوجوان کی ماورائے عدالت ہلاکت کیخلاف رکن قومی اسمبلی اورپیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے ۔واضح رہے کہ لیاری کے علاقے میں گزشتہ دنوں ثاقب عرف سخی اللہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد پر تشدد مظاہروں کے دوران بھی کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے جبکہ مقتول کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے ثاقب کی ہلاکت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button