تازہ ترینعلاقائی

کراچی:کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ,بچیوں سمیت5افرادزخمی

کراچی﴿نامہ نگار﴾کھڈامارکیٹ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے خواتین اور بچیوں سمیت5افرادزخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیاری کے علاقے میں واقع کھڈامارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچیوں سمیت5افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اورکاروباربندہوگیاہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس ورینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:لڑکی کو اغواء کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker