پاکستانتازہ ترین

کراچی : پولیس نے ایئرپورٹ پرحملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

کراچی(مانیٹرنگ سیل) پولیس اور رینجرزنے ایئرپورٹ پرحملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ائیرپورٹ کے اطراف آپریشن کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ انچارج سی ٹی ڈی ملیر علی رضانے میڈیا کو بتایا کہ گیارہ ملزمان کو حساس ادارےکی اطلاع پرمحمدخان کالونی اتحادٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیم کے دواہم کمانڈربھی شامل ہیں۔ علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشتگردوں سےملنے والے تحریری موادسےپتہ چلاہےکہ وہ شارع فیصل پرکسی بھی سرکاری عمارت پرقبضہ کرکےایئرپورٹ پرحملہ کرناچاہتےتھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ائیرپورٹ کے قریب کھوسہ گوٹھ میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:محکمہ سوئی گیس کی سرد مہری پر خوتین سراپا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker