کراچی (مانیٹرینگ سیل)آرٹس کونسل میں ڈرامہ آنگن ٹیڑھا کی نمائش جاریکراچی آرٹس کونسل میں انور مقصود کے تحریر کردہ ڈرامے آنگن ٹیڑھا کی نمائش جارہی ہے ، شائقین کی بڑی تعداد اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے آرٹس کونسل کا رخ کر رہی ہے ۔کراچی آرٹس کونسل میں نوجوان اداکاروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے ڈرامے آنگن ٹیڑھا کی مقبولیت میں روزبہ روز اضافہ ہورہاہے۔اسی کی دہائی میں بشری انصاری ، شکیل ودیگر نے اس ڈرامے میں اہم کردار ادا کیے تھے اب اس ڈرامے کو نوجوان نسل نے نئے انداز سے پیش کیا ہے ۔ انور مقصود کی تحریر نے شائقین کو ایک بار پھر تھیڑ کار خ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ڈرامے کی کہانی ایک ایسے گھر کے گرد گھومتی ہے جہاں نوکر اپنے جملوں سے گھر کے ماحول کو خوشگوار بنائے رکھتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے :
بھائی پھیرو:اوباش نوجوان کا چارسالہ بچے سے زیادتی
جولائی 20, 2012
قصور:پرانی دشمنی کی بناء پر دوگروپوں میں فائرنگ،3افرادزخمی
اپریل 29, 2013