تازہ ترینعلاقائی

کراچی:ڈاکو بینک سے اٹھارہ لاکھ لوٹ کر فرار

کراچی(مانیٹرنگ سیل)کراچی کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں ڈاکو ایک نجی بنک میں ڈاکہ ڈال کر اٹھارہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران بنک کے باہر موجود پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ فائرنگ کے نتیجے مین ایک ڈاکو زخمی ہوگیا دو ہفتوں کے دوران کراچی میں یہ چوتھی بنک ڈکیتی کی واردات ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سعید آباد روبی سینما کے قریب ایک نجی بنک میں ساڑھے بارہ بجے سات ڈاکو داخل ہوئے جہاں انہوں نے بنک کے عملے کو ہتھیار کی ذور پر یرغمال بنالیا اور کیش کاؤنٹر سے 18 لاکھ روپے لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔اس دوران ڈاکوؤں نے بنک کے باہر موجود پولیس اہلکار کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا اور اس سے گن چھین لی۔ڈاکوؤں نے فرار ہونے سے قبل بنک میں فائرنگ بھی کی جس میں ایک ڈاکو اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تین ماہ قبل اسی بنک میں ایک ڈکیتی کا واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے۔ ۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بلدیہ ،سائٹ،نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں پڑنے والی یہ چوتھی ڈکیتی کی واردات ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سوات : ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker