تازہ ترینعلاقائی

کراچی:مسلح ملزمان نجی بینک سے 43 لاکھ روپےلوٹ کرفرار

کراچی ﴿نامہ نگار﴾کراچی میں مسلح ملزمان نجی بینک سے 43 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز ٹو ایکسٹینشن میں نجی بینک میں4مسلح ملزمان داخل ہوئے۔ انھوں نے سیکورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین لیا اور عملے سمیت بینک میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنالیا۔ملزمان بینک سے43 لاکھ روپے اور گارڈز سے چھینا گیا اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے شہر قائد میں بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker