تازہ ترینعلاقائی

کراچی: بینک میں چوروں کا آپریشن، نقدی و زیورات لٹ گئے، کھاتے داروں کا احتجاج

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی سولجر بازار میں لوگوں کی زندگی بھر کی پونجی لٹ گئی، ڈاکو رات گئے بینک کے لاکرز توڑ کر لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر رفو چکر ہوگئے، متاثرین کے احتجاج پر پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا، سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم شہری غم سے نڈھال ہیں، سولجر بازار تھانے کی حدود میں واقع نشتر روڈ پر نجی بینک میں نقب زنوں نے مڈ نائٹ آپریشن کیا اور  بینک کے 50 سے زائد لاکرز توڑ کر ان میں موجود نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی لکیر پیٹنے اور حفاظت پر مامور ایک سیکیورٹی گارڈ کو تحویل میں لے لیا، لاکرز ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی کھاتیدار بھی بینک کے باہر پہنچ گئے اور احتجاج شروع کردیا۔ کھاتیداروں کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم اور ہاؤس رابریز کی وجہ سے اپنے زیورات لاکرز میں رکھوائے تھے اب انہیں بھی لوٹ لیا گیا، وہ جائیں تو کہاں جائیں۔  کھاتیدار کے احتجاج کی وجہ سے پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچ گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی پی، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کا نگراں وفاقی وزیر داخلہ کو ہٹانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker