تازہ ترینعلاقائی

کراچی، پٹیل پاڑامیں واقع ایک گھر میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق،ایک زخمی

karachiکراچی(نامہ نگار)کراچی کے علاقے پٹیل پاڑامیں واقع ایک گھر میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں ایک رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر واقع ایک فلیٹ میں دھماکاہواہے، دھماکا کی آواز زوردارنہیں تھی،تاہم دھماکے سے 3 افرادجاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگتا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچاجاسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  چاروں لڑکیوں کے زندہ ہونے کے ثبوت مل گئے، فرزانہ باری رہنما انسانی حقوق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker