پاکستانتازہ ترین

کراچی:عباس ٹاوٴن میں امام بارگاہ مصطفی کے قریب دھماکا،3جانبحق15زخمی

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی کےعلاقے ابولحسن اصفہانی روڈ پرعباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کےقریب دھماکا،3افراد جاں بحق ۔ رینجرزاہلکار سمیت بارہ افراد زخمی، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی ،علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکہ امام بارگاہ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا۔ دھماکہ کے بعد اطراف سے فائرنگ شروع ہوگئی جس سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ دھماکہ کے فوری بعد امدادی سر گرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ جبکہ دھماکہ کی آواز دور تک سنی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  جمہوری ملک کے فرائض اور ذمہ داریاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker