پاکستانتازہ ترین

کراچی:ڈیفنس سکس خیابانِ بخاری میں دھماکہ ،بڑی تباہی ٹل گئی

کراچی( مانیٹرنگ سیل) ڈیفس سکس  کے علاقے خیابانِ  بخاری میں  زوردار دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔عینی شاہدین کے مطابق چار منزلہ عمارت کی بالائی منزل کے ایک کمرہ میں دھماکے کے بعد آگ اٹھتی  دیکھی گئی تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عمارت گھیرے میں لے لی  اور تلاشی شروع کردی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کچھ عرصہ قبل چند لڑکے رہاش پذیر تھے ۔بم ڈسپوزل سکوڈ نے یہاں پر بارودی مواد بھی ناکارہ بنایا ہے ۔ یہ دھماکہ پونے آٹھ بجے کے قریب ہوا جب یہاں رہائش پزیر لڑکوں سے مقامی لوگوں نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ گیزر پھٹنے سے دھماکہ ہواہے بعد میں مقامی لوگوں کی اطلاع پر  پولیس پہنچی تو وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا تاہم بارودی مواد کی بو محسوس کی گئی جس پر فوری طور پر عمارت  کو گھیرے میں لے لیا اور بارودی مواد ناکارہ بنادیا ۔ میڈیا کو اس عمارت سے دور رکھا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ہنگو: امیرغریب میں فرق ختم کرنا ہمارا مشن ہے، پرویز خٹک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker