پاکستانتازہ ترین

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں زور دار دھماکہ، ایک شخص ہلاک30،سے زائد زخمی

breaking news logo2کراچی(مانیٹرنگ سیل) فیڈرل بی ایریا میں ایک زور دار دھماکہ سنا گیا ہے، یہ دھماکہ عائشہ منزل کے قریب ایک بس میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کئی افراد زخمی ہو چکئے ہیں۔ اور ٹریفک جام ہو چکی ہے، امدادی ٹیمیں روانہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ فرنیچر کی مارکیٹ ہے جس میں ہر طرف دھواں اٹھ رہا ہے۔ دھماکے کی شدت بہت ہی زیادہ تھی۔ اس دھماکے کے نتیجہ میں ابھی تک ایک اشخص کے ہلاک ہونے کی اعطلات موصول ہو رہی ہے۔ جو پاک نیوز لائیو کو اعطلات مل رہی ہیں اس کے مطابق یہ دھماکہ بس میں نہیں بلکہ ایک موٹر سائیکل میں ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 30 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔دھماکے کی آوازدوردورتک سنی گئی، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے مں لے لیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور ٹریفک چاروں طرف سے بلاک ہو گیا۔ رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، بس میں ایم کیوایم کے کارکنان سوار تھے اوروہ جناح گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے تحت ہونے والے جلسے میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ ایم کیوایم کے کارکنان اوررضاکاروں نے بھی علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ٹیسٹ:زمبابوے کو پاکستان کیخلاف 185 رنز کی برتری، 6 وکٹیں ابھی باقی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker