تازہ ترینعلاقائی

کراچی :عائشہ منزل کے قریب بم دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، 35زخمی

karachi blastکراچی(نامہ نگار)کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب دھماکہ35سے زائد افراد زخمی ہو گئے ،دھماکے سے بس اور7گاڑیاں تباہ ،دھماکہ متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کے اختتام کے بعد ہوا ،علاقے میں خوف وہراس ،بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ پارکنگ ایریا میں ہوا پارکنگ میں بسیں کھڑی تھیں بم دھماکہ بسوں کے درمیان موٹر سائیکل پر ہوا بم موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا دھماکے سے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگیا دھماکہ سے پارکنگ میں کھڑی تین بسوں سمیت سات گاڑیاں تباہ اور دیگر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے زخمیوں کو جناح عباسی شہید اور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے کئی کی حالت تشویشناک ہے دھماکہ کے بعد عائشہ منزل کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام بھی ہوگیا بم ڈسپوزل سکواڈ نے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق دھماکہ بسوں کے درمیان موٹر سائیکل پر نصب کرکے کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  دادو:دوران امتحان ٹیچر نے طالبہ کو باتھ روم میں بند کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker