پاکستانتازہ ترین

کراچی ،یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 10افراد جاں بحق اور60سے زائد زخمی

karachi blastکراچی (نامہ نگار)کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 10افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ،جبکہ دھماکے کے بعد رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی ،بجلی منقطع ہونے کے باعث علاقے میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ،دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی جارہی ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سچل تھانے کی حدود ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن کے قریب یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکوں میں10افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا دھماکا ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباسی ٹاؤن میں امام بارگاہ سیدمصطفی کے قریب ہو ا،دھماکہ اس وقت ہوا جب نماز مغربین کے بعد نمازی باہر آرہے تھے ،ڈی ایس پی سچل کے قمر احمد کے مطابق پہلا دھماکہ موٹر سائیکل میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ اقراء سٹی کی پارکنگ میں کھڑی کار کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذرایعے کیا گیا ہے ،دھماکے سے مسجد اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، واقعے کے بعد ریسکیو ادارے اور پولیس کی نفری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں ، دھماکے کے بعد علاقے سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہد کے مطابق گزشتہ سال 4 محرم الحرام کو جس مقام پر دھماکا ہوا مذکورہ دھماکہ اسی مقام پر دھماکے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button