تازہ ترینعلاقائی

کراچی ، فائرنگ اور کریکر حملوں میں ایک شخص جاں بحق ، 5 افراد زخمی

karachiکراچی(نامہ نگار)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور کریکر کے حملوں کے واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے واقعات سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ابوالحسن اٖصفہانی روڈ پر سلینڈر دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نامعلوم افراد دکان پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کریکر حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کریکر کے حملے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب کھارادر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ادھر سائٹ کے علاقے بلدیہ میں پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع دکان میں گیس سلینڈر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سٹی صدر پا کستان مسلم لیگ ن ڈسکہ کی زیر نگرانی مکی مد نی پلا زہ میں عوام کی سہو لت کے لئے نادراوین کاانتظام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker