تازہ ترینعلاقائی

کراچی: دوسرے روز بھی بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی(مانیٹرنگ سیل) اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات تین بجے بن قاسم پاور پلانٹ سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن اچانک ٹرپ کرگئی جس کے نتیجے میں کے ای ایس سی کے 16 گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوپ گئے اور شہریوں کو سحری کی تیاری میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ کے ای ایس سی کے عملے کی جانب سے ایک گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد ٹرانسمیشن لائن بحال کی گئی جو کچھ دیر بعد ہی دوبارہ ٹرپ کرگئی۔ کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے عملہ کام کررہا ہے۔ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث لیاری، کھارادر، ڈیفنس، کلفٹن، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، ملیر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی سمیت دوسرے علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مصباح الحق عمران خان سے بہتر کپتان ثابت ہوئے ہیں، شہریار خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker