تازہ ترینعلاقائی

کراچی:راشد منہاس روڈ پر رہائشی عمارت کی بالکونی گرگئی

کراچی (مانیٹرنگ سیل) میں راشد منہاس روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فرسٹ فلور کی بالکونی گرگئی جس کے باعث دو افراد زخمی ہوئے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا جبکہ عمارت کے نیچے قائم چھ دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹایا تاہم عمارت کے اگلے حصے کو خالی کرالیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت کا اندرونی حصہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے بلڈنگ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مرمتی کام نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میاں نوازشریف بلوچ عوام کے زخموں پرمرہم رکھیں گے۔مجتبیٰ شجاع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker