پاکستان

کراچی ، قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں 3 بچے طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق

کراچی﴿سٹاف رپورٹر﴾کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں 3 بچے طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں گزشتہ5 روز سے نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث ایمرجنسی وارڈ بھی بند پڑا ہوا ہے۔ طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل2سالہ، 8 اور 5 سالہ3بچے جاں بحق ہوگئے جن کے والدین زار و قطار روتے رہے۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لایا گیا لیکن یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں بغیر کسی کارروائی کے والدین گھر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: شفقت محمود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker