تازہ ترینعلاقائی

کراچی: سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

کراچی( نامہ نگار) کراچی میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پریس کلب کے سامنے پولیس نے مظاہرین کو دھویا، پٹائی کی لاٹھی چارج کیا اور بزرگوں کو سڑکوں پر گھیسٹتے رہے۔مظاہرین اگر گرمی اور غصہ دکھائیں تو انہیں ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالو۔ یہ نصب العین ہے آج کل کراچی پولیس کا۔ پریس کلب کے سامنے سی این جی ایسوسی ایشن کےارکان قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج میں مصروف تھےکہ پولیس ان پر ٹوٹ پڑی۔ باوردی اہلکاروں نے کیا چھوٹا کیا بزرگ سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا۔ سب کی بے عزتی کی۔ سڑکوں پر گھیسٹا اور دھکے دیئے۔ دودرجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔باوردی اہلکاروں کے علاوہ سادہ لباس اہلکار بھی میدان میں اترگئے۔ ۔کوئی نہیں جانتا کہ مظاہرین کے ساتھ سادہ لباس شخص کون ہے۔ اچانک نمودار ہوکرپلک جھپکتے ہی مظاہرین پر ہلہ بولنے والوں کی کوئی شناخت نہیں۔ پولیس نےمظاہرین سے نمٹنے کیلئے پانی پھینکنے،ڈنڈے برسانے اور آنسو گیس پھینکنے کے روایتی طریقوں کے ساتھ ہِٹ اینڈ رَن اور سرپرائز ہٹنگ جیسے ہتھکنڈےبھی خوب آزمائے۔

یہ بھی پڑھیں  ریڈکارپیٹڈ احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker