تازہ ترینعلاقائی

کراچی:برقعہ پوش خاتون نے 9 ماہ کی بچی کواغواء کرلیا

کراچی(نامہ نگار) کراچی میں قومی ادارہ برائے اطفال سے برقعہ پوش خاتون نے 9 ماہ کی بچی کو اغواء کرلیا ۔ بچی اپنے کمسن بھائی کی گود میں تھی ۔ ملزمہ نے کولڈ ڈرنک لانے کے بہانے بچی کو گود میں لیا ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔صدر پولیس کے مطابق برقع پوش ملزمہ نے نو ماہ کی شیرخوار بچی ماہ نور دختر شعیب خان کو قومی ادارہ اطفال سے اس وقت اغواء کیا جب وہ اپنے گیارہ سالہ بھائی آصف کی گود میں تھی ۔ ایس ایچ او صدر انسپکٹر تصور امیر کے مطابق ملزمہ نے کولڈ ڈرنک کے بہانے کمسن آصف کو پیسے دیئے اور بچی خود کو اغواء کرکے فرار ہوگئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شیرخوار بچی ماہ نور کا بڑا بھائی سعاد اللہ اسپتال میں زیر علاج ہے ۔۔ صدر پولیس نے بچی ماہ نور کے اغواء کا مقدمہ نمبر 144/2012 اس کے والد شعیب کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات کیلئے بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دینگے، نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker