تازہ ترینعلاقائی

کراچی: پولیس نے مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلیا

کراچی(نامہ نگار)پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے ایک مبینہ ہ بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مبینہ بھتہ خور نے نیو کراچی انڈسٹریل میں ایک فیکٹری مالک کو بھتہ کی پرچی بھیجی ۔فیکٹری مالک نے فوری طور پرپولیس کو اطلاع اور بھتہ خور کو نیو کراچی انڈسٹریل میں بھتہ وصول کرنے کے لئے کہا جہاں پر پولیس نے بھتہ خور کو حراست میں لے لیا۔فیکٹری مالک کے مطابق چند روز بھتہ خور نے کئی مرتبہ بھتہ وصول کرنے کے لئے پرچیاں بھیجیں اور بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  آسمان زیر زمیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker