تازہ ترینعلاقائی

کراچی : فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی (نامہ نگار) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے اور محمود آباد سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ، ڈالمیا میں مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پیر کو پولیس کے مطابق کراچی کے علا قے سرجانی ٹائون میں بابا موڑ کے قریب فائرنگ سے تیس سالہ نوجوان عمران جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی۔ لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مقتول کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ گلستان جوہر کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ڈالمیا کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جسے گرفتارکر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نیو کراچی میں مقابلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم میں ملوث ہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button