کراچی ﴿نامہ نگار﴾ ہجرت کالونی میں خاتون نے خودسوزی کی کوشش کی جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود ہجرت کالونی کی رہائشی 25 سالہ نزہت زوجہ خطاب الرحمن پیر اور منگل کی درمیانی شب گھر میں پراسرار طور پر آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ اکر اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی، سول اسپتال کے سینئر میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر آفتاب چنڑکے مطابق متاثرہ خاتون کا 86 فیصد جسم آگ سے شدید متاثر ہوا ہے ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے تفصیلی بیان کے بعد واقعہ کی نوعیت واضح ہوگئی۔
You must be logged in to post a comment.