تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم کا دریائے راوی سے ملحقہ آبادیوں اور چکوک کا دورہ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم کا دریائے راوی سے ملحقہ آبادیوں اور چکوک کا دورہ ۔انہوں نے دریا کے کناروں سے مر دوخواتین اور بچوں کو اپنی نگرانی میں محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نہ صرف دریاؤں کی سیلابی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے بلکہ دریا کے کناروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کئے جانے والے افراد کے کھانے،رہائش اور علاج معالجہ کے لئے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔۔ڈی سی او قیصر سلیم نے موضع بھٹیاں ،جھیڈو،جندراکہ ،فتح پور اور لشاریاں کا دورہ کیا انہوں نے دریا کے حفاظتی بندوں اور پشتوں کی نگرانی پر مامور عملہ کو چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سیلابی صورتحال سے متعلقہ اتھارٹیز کو آگاہ رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صور حال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے بتایا کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 99ہزار 790کیوسک پانی کی آمد ہے جبکہ اخراج85ہزار 490کیوسک ہے دریا میں پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے اور گذشتہ 24گھنٹے میں دریا میں تقریباََ 25ہزار کیوسک کمی واقع ہوئی ہے ۔اس موقع پر اے ڈی سی شیخ فرید نے ریلیف کیمپوں کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریا کے کناروں اور بیڈ سے اب تک 222افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ان کے کھانے اور طبی امداد کے سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا گیا۔ڈی سی او نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہ کریں اور آزمائش کی اس گھڑی میں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں*

یہ بھی پڑھیں  میں پاکستان میں نہیں رہتا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker