شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کراچی:’’عوامی ہمدرد پارٹی‘‘ نے الیکشن میں’’اللہ اکبر تحریک ‘‘کی حمایت کر دی

کراچی:’’عوامی ہمدرد پارٹی‘‘ نے الیکشن میں’’اللہ اکبر تحریک ‘‘کی حمایت کر دی

کرا چی(نامہ نگار) ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر کی لگ بھگ تقریبا265 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سے حصہ لینے والی’’ اللہ اکبر تحریک پاکستان‘‘ الیکشن میں کامیاب ہو کر وطن عزیز میں اللہ تعالیٰ کا ایسا مثالی فلاحی نظام نافذ کر یگی جسکے ذریعے ملک کا ہر غریب خوشحال ہو جائیگا اور اسلام کے نام پر بننے والی اس مملکت خدا داد کے امن و استحکام اور بقاء و سلامتی کے ساتھ ساتھ اس میں دین اسلام اور نظریہ پاکستان کیخلاف ہونے والی ہر سازش کو ختم کر دیا جائیگا اس لئے عوام کو چاپئے کہ وہ الیکشن 2018 میں اپنے قیمتی ووٹ سے اللہ اکبر تحریک اور عوامی ہمدرد الیکشن اتحاد کے اتحادی دیگردینی و اچھے سیاسی ا ور سماجی امیدواروں کو شاندار طریقے سے کامیاب کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار’’ اللہ اکبر تحریک پاکستان ‘‘ کے خادم اعلیٰ قائد پاکستان ڈاکٹر میاں احسان باری نے اپنے مرکز لاہور سے ملک بھر کے95 فیصد مالی پریشانیوں اور کسمپرسی کے شکار( 70 فیصد انتہائی غریب اور 25 فیصد سفید پوش) عوام کی ا بتر حالت زار میں بہتری وخوشحالی کی تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ’’ عوامی ہمدرد پارٹی پاکستان‘‘ کے تحت ’’اللہ اکبر تحریک پاکستان ‘‘ کی حمایت کے اعلان کیلئے مننعقدہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کراچی میں پارٹی کے بانی و مرکزی چیئرمین جمیل اقبال سیّد کے زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس سے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کیا۔ اجلاس کے اختتام پر اللہ اکبر تحریک ‘‘ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ انکے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کرائیں۔ اجلاس سے عوامی ہمدرد پارٹی پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین جمیل اقبال سیّد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پیپلز پار ٹی اور ن لیگ نے جمہوریت کے نام پر ملک کی باگ دوڑ تین تین بار حاصل کر کے ملکی خزانے کی لو ٹ مار سے عوام کو بدحال اور ملک کو کنگال کر کے خود کو ملکی حکومت کیلئے نااہل و ناکا م ثابت کر دیا ہے لہذااس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ اب ایک بار اقتدار ملک کی معتدل دینی ، اچھی سیاسی و سماجی قوتوں کو دیکر بھی آزما لیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اللہ اکبر تحریک کی حمایت کے بعد آئندہ چند روز میں ملک کی دینی، اچھی سیاسی و سماجی قوتوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دینی ، اچھی سیاسی و سماجی قوتوں کی حمایت کے اعلانات جاری کئے جائیں گے ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں اللہ اکبر تحریک کی حمایت او ر اتحاد کے حوالے سے چند تحفظات بھی پیش کئے جن میں ملک کی تمام قوموں او ر مذہبی اکائیوں اور مسالک کے درمیان باہمی احترام و یگانگت اور رواداری و ہم آہنگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستانی اقلیتوں کے ساتھ بہتر رویے او ر انکے جائز حقو ق کی ادائیگی میں شامل تھے جس پر ’’اللہ اکبر تحریک پاکستان ‘‘کے خادم اعلیٰ اور قائد پاکستان ڈاکٹر میاں احسان باری نے اتفاق کرتے ہوئے ان کو پیش نظر رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ پارٹی رہنماؤں نے اجلاس میں نگراں حکومت سے یمطالبہ کیا گیا کہ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو الیکشن میں حصہ لینے سے ہر حال میں روکے ۔ اجلاس کے جملہ انتظامات عوامی ہمدرد پارٹی پاکستان کی جانب سے الیکشن 2018 میں ملک کی دینی ، اچھی سیاسی و سماجی قوتوں کو کامیاب کرانے کیلئے قائم کردہ ’’ عوامی ہمدرد الیکشن اتحاد‘‘ کے سپرد کئے گئے تھے۔ جو انتہائی خوش سلوبی سے انجام دیئے گئے۔

error: Content is Protected!!