پاکستانتازہ ترین

کراچی:حب ریورروڈ پر فیکٹری میں آگ،کئی مزدور پھنس گئے

کراچی(مانیٹرنگ سیل) حب ریورروڈپر واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔جس کے باعث کئی مزدورفیکٹری میں پھنس گئے۔کراچی کے ضلع غربی میں واقع اس فیکٹری میں پھنسے مزدورکھڑکیاں اوردروازے توڑکرنکلنے کی کوششیں کررہے ہیں۔فیکٹری میں لگی آگ کی شدت میں اضافہ ہورہاہے۔معلوم ہوا ہے کہ آگ نے فیکٹری کی چوتھی منزل کومکمل طورپراپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔فیکٹری کے قریب مجمع اکٹھاہوگیا ہے ،جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔فیکٹری کی چھت پربھی کئی افرادموجودہیں۔ایک اسنارکل کے ذریعے مزدوروں کوفیکٹری سے نکالاجارہاہے۔15 سے زائدافرادفیکٹری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایک اور شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker