تازہ ترینعلاقائی

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں فائرنگ تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ شہر میں آج ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی۔ شہرقائد میں گولیاں چلتی رہیں۔ گلشن اقبال رب میڈیکل اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جس مین سے تین زخمی دم توڑ گئے جبکہ دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والے مدرسے کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔نارتھ ناظم آباد سیفی کالج کےقریب فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوئے۔ تھانہ ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ میں فائرنگ سے علی اختر نامی نوجوان لقمہ اجل بنا۔ جس کی ہلاکت کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، مشتعل افراد نےپتھارے اور کیبن کوآگ لگادی ۔ ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کردیا گیا ۔ کورنگی چھ نمبر پرڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے معشوق علی جاں بحق اور طلحہ تاج محمد زخمی ہوا۔ پرانا گولیمار کے علاقے ریکسر لائن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  ترک پارلیمانی انتخابات ، پولنگ آج ہو گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker