تازہ ترینعلاقائی

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے4افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایکسائز پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ منگوپیر میں مشکوک بیگ سے گیارہ دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔ کورنگی 48 بی میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون کے علاقے علی گڑھ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوافراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت بشیر زمان اور گل محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ اورنگی کے ہی علاقے مومن آباد فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایکسائز پولیس کا کانسٹیبل جمال رضا جاں بحق ہوا ۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد اورنگی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ میٹرول، کٹی پہاڑی کورنگی ک ایریا اور مجاہد کالونی میں بھی فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوئے ۔سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد آصف حسین، حافظ محمد مبارک، یاسین اور علی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان پچیس سے زائد افراد کے قتل سمیت نوے سے زائد ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہے ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے پچیس کلو دھماکہ خیز مواد، دو کلاشنکوف ، چار دستی بم اور بم میں استعمال ہونیوالی دیگر چیزیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ادھر منگوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں خالی پلاٹ پر مشکوک بیگ سے گیارہ دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا ۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ نے’ کرائے کی ماں ‘ سے بچہ پیدا کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker