تازہ ترینعلاقائی

کراچی:فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جانبحق، 5 زخمی

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر سے کم عمر لڑکی کی کئی روز پرانی لاش ملی۔ منگھوپیر میں رینجرز نے ٹارگٹ آپریشن کے بعد ساٹھ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی گرین ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریاض حسین نامی شخص جاں بحق اور مہدی شاہ نامی شخص زخمی ہوا۔ شہید ملت روڈ طارق روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے مظہر عباس نامی شخص کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ واقعے میں چودہ سالہ لڑکی زخمی بھی ہوئی۔ اورنگی ٹاون قصبہ کالونی اور شاہراہ فیصل کالا پل کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔گلستان جوہر بلاک انیس میں جھاڑیوں سے بارہ سالہ لڑکی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ منگوپیر کنواری کالونی میں بھی فائرنگ سے خلیل خان نامی شخص جاں بحق ہوا۔ رات گئے بلدیہ ٹاوٴن سعید آباد میں فائرنگ سے سہیل نامی شخص دم توڑ گیا۔ رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میاں والی کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران ساٹھ سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ (ن) ضلع جامشوروں کے صدرکی اہلیہ کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ۔ خالد عزیزآرائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker