علاقائی

کراچی:ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت حسین کوساتھی قیدی نے قتل کردیا

کراچی﴿نامہ نگار﴾کراچی کی سنٹرل جیل میں قید ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت حسین کو ساتھی قیدی نے قتل کردیا۔آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے ڈیوٹی پر تعینات دو اہلکار معطل کردیئے۔پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے وارڈ نمبر دو میں قیدیوں کے گروپوں میں تصادم ہوا۔ لڑائی کے دوران بشارت حسین کو چھریوں اور شدید تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ بشارت حسین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھے اور ستمبر دوہزار گیارہ میں فراڈ کے کیس میں جیل کاٹ رہے تھے۔لواحقین کے مطابق ان کا مقدمہ سندھ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے اور امکان تھا کہ آئندہ پیشی پر ان کی ضمانت ہوجاتی۔ تاہم جیل میں محمد احمد نامی قیدی نے انہیں قتل کردیا۔بشارت حسین کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر تعینات دو اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker