پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کے ریفرنڈم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

کراچی (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے قائد اعظم کا پاکستان یا طالبان کا پاکستان کے عنوان سے 8 نومبر کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں حاجی گل احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملکی حساس معاملات پر ریفرنڈم کرانا پارلیمنٹ کی منظوری سے وزیر اعظم کا اختیار ہے۔کوئی سیاسی جماعت یا شخص اس طرح کا ریفرنڈم نہیں کرواسکتا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کا ریفرنڈم ملکی قانون اور آئین سے بغاوت اور پارلیمنٹ کے خلاف اقدام ہے

یہ بھی پڑھیں  کسانوں کا معاشی قتل ۔۔۔ذمہ دار کون؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker