پاکستانتازہ ترین

کراچی میں لڑکی کو اغوا کرنیکی کوشش کا مقدمہ درج

karachiکراچی(مانیٹرینگ سیل) کے علاقے سی ویو سے لڑکی اغوا کی کوشش کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں پانچ نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔سی ویو میں واقع شاپنگ سینٹر کے باہر سے لڑکی اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں پانچ ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں اغوا،ڈکیتی،اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ لڑکی کو گزشتہ روز اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق غیررجسٹرڈ نمبرپليٹ والي کار ميں سوارخاتون سميت چارملزمان شاپنگ پلازہ میں داخل ہوئے اورلڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔گورنرسندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ ہدایا جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button