تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

load-shaddingکراچی (مانیٹرنگ سیل)کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کے ای ایس سی نے گیس کی کمی کو جواز بنا کر صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ8 گھنٹے کر دیا۔ رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک پہنچ گئی۔ ابھی گرمی پوری طرح نہیں آئی۔ مگر رہائشی علاقوں میں6 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ کے ای ایس سی نے گیس کی کمی کو جواز بنا کر صنعتوں کو8 گھنٹے تک بجلی نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں واجبات کی ادائیگیوں کا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کا دعویٰ ہے کے ای ایس سی پر46 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ کے ای ایس سی کے ترجمان کہتے ہیں سوئی سدرن سے 34 ارب روپے کی گیس خریدی اور پینتیس ارب روپے ادا کر دیے۔ اب کوئی واجبات نہیں۔ سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا ہے کے ای ایس سی کو چارمہینوں سے روازانہ120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جا رہی ہے۔ کے ای ایس سی فوری طور پر46 ارب روپے کی ادائیگی کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button