تازہ ترینعلاقائی

پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی حب سائٹ ایریا کی صنعتوں کو گذشتہ5ماہ سے گیس پریشر کی کمی کا س

karachiکراچی (نامہ نگار)پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی حب سائٹ ایریا کی صنعتوں کو گذشتہ5ماہ سے گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پورے سائٹ کے صنعتی علاقے میں پیدواری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہے ،پیداوار رک جانے کے باعث نہ صرف صنعتوں کو مالی خسارہ ہو رہا ہے بلکہ برآمدی ہدف کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ہر اتوا ر کو 24گھنٹے گیس بند کئے جانے کے باجود گیس پریشر کو بہتر نہیں بنا یا جار ہا جس پر سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے چےئرمین ڈاکٹر ارشد اے وہرہ کے مطابق گذشتہ3ہفتوں سے سائٹ کی صنعتوں کے لئے گیس پریشر میں کمی جیسی صورتحال میں شدت آ گئی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف پیدوار ی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ برآمدی ہدف کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور صنعتوں کو مالی خسارہ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ درآمد کنندگان سے کئے گئے معاہدے بھی گیس کی کمی کی وجہ سے خراب ہو رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ صنعتوں کو گیس مطلوبہ ضرورت کے مطابق فراہم کرے تاہم گذشتہ 5ماہ سے سائٹ ایریا کی صنعتوں کو گیس کی کمی کا سامنا ہے لیکن اب گذشتہ3ہفتہ سے اس میں مزید شدت آگئی ہے ۔انہوں نے متعلقہ اداروں اورحکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں خلل کا فوری نوٹس لیں اور اس مسئلے کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:دوروزقبل قتل ہونے والےبابا کے قتل کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں کیخلاف درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker