پاکستانتازہ ترین

کراچی: اپوزیشن جماعتوں کا حلقہ بندی نہ کرانے کیخلاف دھرنا

protest-against-election-coکراچی (نمائندہ پاک نیوز) پاکستان کے تجارتی وکاروباری مرکز کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نے کرائے جانے کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہراحتجاجی دھرنا دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان فخرالدین جی ابراہیم کا کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہ کروائے جانے کےاعلان کے  خلاف جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام ،جمعیت علماء پاکستان، تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون  کےرہنماؤں اور  کارکنوں کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ حکومتی سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں عملی طور پر یرغمال ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کروائےاورووٹر ز کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ فوج ، ایف سی اور پولیس کو بھی  شریک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی وی کی تاریخ کا سب سے مہنگا شو، عامر خان سب پربازی لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker