پاکستانتازہ ترین

کراچی:شیر پاؤ کالونی میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے،ڈی ایس پی سمیت 3اہلکارجاں بحق

کراچی(نامہ نگاkarachi blastرپاک نیوز) لانڈھی کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں ڈی ایس پی قائد آباد کمال خان منگن سمیت 3 پولیس اہکار جاں بحق جبکہ ایس ایچ او قائد آباد سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا دھماکا کچڑے کے ڈھیر میں ہوا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پہلے دھماکے کی چھان بین کے لئے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی عین اسی وقت دوسرا دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ریسکیو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلا بم گھی کے کنستر میں رکھا گیا تھا جبکہ دوسرا سیمنٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا جس میں بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا، دھماکوں سے 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ سپورٹس کمپلیکس تھانہ سمن آباد کے میں کھلی کچہری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker