تازہ ترینعلاقائی

کراچی: 11 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

کراچی(مانیٹرنگ سیل) حکومت سندھ نے آج رات 12 بجے سے 11 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو 11 محرم الحرام تک برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے گذشتہ روز وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی منعقد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  صدر ممنون حسین نے سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker