پاکستانتازہ ترین

کراچی، رینجرز کی رنچھوڑلائن میں کارروائی ، خطر ناک ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ سیل) رینجرز کی رنچھوڑلائن میں کارروائی ، خطر ناک ٹارگٹ کلر گرفتار ، بھاری تعداد میں بھارتی اسلحہ بر آمد ، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پیر کی صبح سویرے گارڈن، شو مارکیٹ ، عثمان آباد ، بی پی فیکٹری ،رنچھوڑلائن ، لیاری نیا آباد ، چیل چوک اور سنگولین میں ٹارگٹڈ آپریشن ، سیاسی جماعت کے 6کارکنوں اور 5گینگ وار سمیت 13ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ لیاری میں گینگ وار کے دو گروپوں میں شدید فائرنگ دو کارندے زخمی ہو گئے۔موچکو پولیس نے 5ملزمان گرفتار کر لیے ۔ واقعات کے مطابق رینجرز نے رنچھوڑ لائن میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 2خطرناک ملزمان عارف ماما اور سہیل کالا بچہ کو گرفتار کر لیا ۔ رینجرز ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 5دستی بم ، 2جی تھری رائفلیں ،4ایم 16،7کلاشنکوف ،3ایل ایم جی اور ایک راکٹ لانچر  اور جی2انڈین رائفلیں اور 2پش پشے بھی بر آمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پکڑا جانیوالا بھارتی اسلحہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں استعمال کیا جاتا تھا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان ٹارگٹ کلر ہیں اور ان سے بھارتی اسلحہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش درجن سے زائد کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ موچکو پولیس نے نادرن بائی پاس پر خفیہ کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3گاڑیاں اور اسمگل شدہ مال بر آمد کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں پیر کی صبح سویرے رینجرز کی بھاری نفری نے سیاسی جماعت کے کارکنان کی نشاندہی پر گارڈن ، شو مارکیٹ ، رامسوامی، رنچھوڑ لائن میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے سیاسی جماعت کے 6کارکنان سمیت 2ہمدردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے جبکہ رینجرز نے گرفتار شیراز کامریڈ گروپ کے 2کارندوں کی نشاندہی پر بغدادی ، سنگولین ، رام گڑھ، چیل چوک ، سنگولین میں آپریشن کر کے گینگ وار ملزم استاد تاجو کے کمانڈر محبوب سندھی کے 2گارندوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ نیا آباد گلی نمبر 8میں گینگ وار استاد تاجو اور شکیل پٹھان کے گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ کے بتیجے میں آصف چارلی عرف ٹنکی کا بھائی اور عدنان زخمی ہو گئے۔ مذکورہ واقعے کے بعد رینجرز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button