تازہ ترینعلاقائی

جامعہ کراچی کے بی کام ریگولر سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200/236 روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی

کراچی، (دانیال خان) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی کام ریگولر سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200/236 روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 14 جون 2014 ء4 تک 2850/236روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور4750/236 روپے فیس برائے (سال اول ودوئم )کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012 ء4 کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء4 میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے۔ایسے طلبہ جو 2007 ء4 یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/236 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔واضح رہے کہ بی کام ریگولر سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز16 جون سے ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button