پاکستانتازہ ترین

سندھ اسمبلی: فنکشنل اور ق لیگ ، اے این پی ، این پی پی کو اپوزیشن نشستیں الاٹ

کراچی(نامہ نگار) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل ، مسلم لیگ ق ، اے این پی اور این پی پی کے اراکین کے واک آوٴٹ پر اپوزیشن نشستیں الاٹ کردی گئیں۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے اسپیکر نثار کھوڑو کی صدارت میں شروع۔مسلم لیگ فنکشنل ، مسلم لیگ ق ، اے این پی اور این پی پی کے اراکین بازووٴں پر سیاہ پٹی باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی رفعت خان ایڈوکیٹ نے حلف اٹھایا، اسپیکر نثار کھوڑو نے ان سے حلف لیا ۔رفعت خان ایڈوکیٹ کو نادیہ گبول کی جگہ خواتین کی نشست پر منتخب کیا گیا تھا۔ نادیہ گبول کو دہری شہریت پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  مہدی حسن کو ہم سے بچھڑے 2 سال بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker