تازہ ترینعلاقائی

کھارداربارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ سیل) شہرمیں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، کھارادربارہ امام بارگاہ کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے کھاردار بارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، جس کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے کنواری کالونی میں مقابلے کے بعد متعدد خطرناک اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں لیاقت کالونی،کھڈا مارکیٹ اور موسٰی لین میں کی گئیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: پولیس کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کےاڈوں پرچھاپے،30لیٹر کچی اوربیس بوتل ولایتی شراب برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker