
کراچی(مانیٹرنگ سیل) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، فائرنگ کا پہلا واقعہ لیاری میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سجن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔