تازہ ترینعلاقائی

صحافیوں کیساتھ زیادتیوں کیخلاف26 نومبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا۔ ووٹرز الائنس پاکستان

کراچی ( پریس ریلیز ) کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں صحافیوں کیساتھ ہونے والی زیادتیو ں کے خلاف ’’ووٹرز الائنس پاکستان ‘‘کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت عاشور محرم الحرام کے فورا بعد پیر 26 نومبر 2012 کو پورے ملک میں یوم سیاہ منا یا جائیگا، زیادتیوں کا جاری سلسلہ فوری طور پر بند کر کے زیادتیوں کے ذمہ دار یوم سیاہ سے قبل کراچی میں موقر روزنامے ڈان کے صحافیوں کی ڈبل سواری کے الزام میں گرفتاری ،نازیبا سلوک اور انکے خلافFIR کے اندراج پر معافی مانگیں اور ان کے خلاف درج مقدمہ ختم کریں ، سینیئرصحافی رانا اقبال سکندر مرکزی صدر سینٹرل میڈیا جرنلسٹس ایسو سی ایشن اسلام آباد کیخلاف جھوٹی FIR فوری ختم کی جائے ، بلوچستان میں چمن کے مقبول روزنامے کوژک کے اشتہارات کی امتیازی و انتقامی بنیادوں پر جبری بندش ختم کر کے اسے اشتہارات فوری طور پر جاری کئے جائیں، بہاول پورکے سینیئر صحافی غلام رسول کیخلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج،ان کی گرفتار ی اور تشدد پر معافی مانگ کر انہیں فوری طور پر رہا اور انکے خلاف جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے ، روزمہ کسک ڈیرہ غازی خان کے چیف ایڈیٹر قیصر عباس جعفری کو کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے پر علاقے کے بااثر افراد کی سنگین نتائج کی دھمکیوں کانوٹس لیکر دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی اور قیصر عبا س جعفری کوتحفظ فراہم کیاجائے ، سندھ میں گھوٹکی کے ہفت روزہ ثبوت کے چیف ایڈیٹر پیر بخش راجڑی کی جانب سے گھوٹکی اور ڈہرکی کے مزدورں کے اٹھائے گئے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سندھ فورہی طور پر مطلوبہ کاروائی کرے اوربھان سعید آباد کے صحافی آصف میمن کو با اثر افراد کی قتل کی دھمکیوں کا نوٹس لیکر دھمکیا ں دینے والوں کو گرفتار اور آصف میمن کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار اور مطالبات کا اعلان ملک بھر کے ووٹرز (انتخابی رائے دہندگان) کے اتحاد اور نمائندگی کی واحد ملک گیر تنظیم ’’ ووٹرز الائنس پاکستان‘‘ کے بانی و مرکزی چیئرمین اور ممتاز قومی و سماجی رہنا جمیل اقبال سیّد اوریگر مرکزی رہنما ؤں اللہ دتہ قریشی، شکیل ملک، سیدّ شجاع احمد، راؤ صولت علیخان، ارشد ندیم اور دیگر نے زیادتیوں سے متاثرہ صحافیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ا لائنس کے مرکزی سیکرٹریٹ ’’ پرسنٹ 98 عوامی خدمت مرکز میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ موجودہ جمہوری دور حکوت میں صحافی برادری کیساتھ ہونے والے ظلم و زیادتیاں افسوسنا ک اور شرمناک ہی نہیں بلکہ صحافیوں اور عوام کی جانب سے حکمرانوں کو دیئے گئے ووٹوں کی توہین اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ بھی ہیں۔ اجلاس میں الائنس کے رہنماؤں نے حکومت اور زیادتیوں کے ذمہ دار افراد اور ادار وں پر واضح کیا کہ اگر زیادتیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کر کے ان کاازالہ یوم سیاہ سے قبل نہ کیا گیا تواحتجاج کا سلسلہ وسیع ہو سکتا ہے جس میں صحافی برادری سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کے ، عوام ، سیاسی، سماجی، دینی، علمی ، ادبی و دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی جماعتیں، تنظیمیں اور شخصیات شامل ہو کر اسے بھر پور بنا سکتے ہیں اور جسے صحافیوں کو مکمل انصاف ملنے تک جاری رکھا جا سکتا ہے اور اس صورت حال میں ہر قسم کے حالات و تنتائج کی ذمہ داری اس پر اور زیادتیوں کے ذمہ دار افراد و اداروں پر ہو گی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:موسمی تھپیڑوں کے مارے کسانوں کو محکمہ خوراک نے بھی ذلیل و خوار کرنا شروع کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker