تازہ ترینعلاقائی

کراچی : ملیر میں جوئے کے اڈے میں دھماکا ایک شخص جاں بحق 10 افراد زخمی

کراچی (نامہ نگار)کراچی کے علاقے ملیر میں جوئے کے اڈے میں دھماکا ایک شخص جاں بحق 10 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے بعد جوائے کے اڈے میں بھگڈ ر مچ گئی ، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر داؤد گوٹھ میں مونا گراؤنڈ کے قریب جوئے کے اڈے پرپیر کی شب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق جوائے کا اڈہ جاوید نامی شخص کا تھا جو ائے کی اڈے کے عقبی دیوار نامعلوم افراد دھماکہ خیر مواد پھینک فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دھما کاہوگیا جس سے11 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق جوائے کے اڈے کو گھیرے میں لیکر واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker