علاقائی

کراچی : لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ،9 گرفتار اسلحہ برآمد

کراچی(نامہ نگار)کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے، مختلف کارروائیوں میں 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ایس ایس پی سٹی فدا حسین ے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت عبد الرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرینیڈ اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ملزمان قتل اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان تیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔بنارس پل کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، سائٹ ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خور گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھی اسلحہ برآمد کرلیا۔ پیرآباد سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سول اسپتال کی پارکنگ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والیگروہ کا کارندہ گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم نہال جبکہ اس کے ساتھی فواد کوگرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!