تازہ ترینعلاقائی

کراچی پولیس کی کارروائیوں میں دو بھتہ خوروں سمیت 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور بھتے کی رقم برآمد

کراچی (نامہ نگار)کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو بھتہ خوروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھتے کی رقم برآمد کرلی ۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے نالہ اسٹاپ کے قریب چھاپہ مار کر بھتہ وصولی کی واردات میں مصروف دو بھتہ خوروں شہباز اور عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ اور 60ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی ، ملزمان علاقے میں واقع فیکٹری کے مالکان سے بھتہ طلب کرتے تھے ، ایک اور کارروائی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان شہباز اور ندیم احمد کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker