پاکستانتازہ ترین

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں امام بارگاہ کے باہر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی(نمائندہ خصوصی) اورنگی ٹاوٴن نمبر 5 میں ہونے والے دھماکے کے مقام پر ایک اور دھماکا ہوگیا، صحافیوں، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن نمبر 5 میں اب سے کچھ دیر قبل امام بارگاہ کے قریب ایک اور دھماکا ہوا ہے ، دھماکا اس وقت ہوا جب پہلے دھماکے کے بعد میڈیا، پولیس، رینجرز اور بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے جس میں مزید کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید بھگدڑ مچ گئی، جیو نیوز کے کیمرہ مین جاوید اقبال سمیت کئی صحافی اور میڈیا کے کارکن زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کہا جارہا ہے کہ اس مقام پر کوئی ڈیوائس پلانٹ کی گئی تھی جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ واضح رہے کہ شام ساڑھے چھ بجے اس ہی مقام پر دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 7 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker