تازہ ترینعلاقائی

کراچی: پولیس مقابلے میں 1ڈاکو ہلاک، 3فرار ہونے میں کامیا ب

کراچی(نامہ نگار) کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر پولیس سے مقابلے کے دوران 1ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ پر لیاری ریلوے اسٹیشن کے قریب 4مسلح ملزمان راہگیروں اور گاڑی میں سوار افراد سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران ڈاکوؤں نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی کار کو نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 55سالہ راہگیر اسلم زخمی ہوگیا اس دوران فائرنگ کی آواز سنکر گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہونے لگے اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول قبضے میں لیکر لاش کو سول اسپتال پہنچایا ،جہاں ڈاکو کی شناخت 35سالہ ریاض ولد یوسف کے نام سے کرلی گئی ،پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ماڑی پور مچھر کالونی کا رہائشی تھا جبکہ موقع پر سے آصف پٹھان ، مجاہد اور ایک نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈہرکی:ذوالفقاربھٹوکی برسی میں شرکت کے لیےایم پی اے سردار احمد علی پتافی کی قیادت میں قافلہ روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker