تازہ ترینعلاقائی

کراچی:سخت گرمی سےجاں بحق افراد کی تعداد400سےزائدہوگئی

کراچی(نامہ نگار)کراچی میں سخت گرمی سےجاں بحق افراد کی تعداد چارسو سے زائدہوگئی۔حکومت سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایدھی حکام نےجگہ کی کمی کے باعث مذید لاشیں رکھنے سے معذرت کرلی۔ شہر قائد میں گرمی اور لو لگنے سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ہلاکتوں میں اضافہ کے باعث ایدھی حکام نے سرد خانوں میں مزید لاشیں رکھنے سے معذرت کرلی ہے۔حکام کے مطابق جناح اسپتال میں پچاسی، عباسی شہید اسپتال میں تیس، سول اسپتال میں دس، لیاری جنرل اسپتال میں سات، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں آٹھ جبکہ کیماڑی کے پی ٹی اسپتال میں دو افراد شدید گرمی کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے۔ دو روز بعد حکومت سندھ نے گرمی سے ہونے والی مسلسل اموات کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سرفراز نواز نے بھی عمران خان سےسات سوالوں کے جواب مانگ لیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker