پاکستانتازہ ترین

کراچی میں حساس ادارے کی متحدہ رہنما محمد انور کے قر یبی رشتےدار کےگھر پر چھاپہ

کراچی(نامہ نگار)ایم کیوایم رہنما طارق میر کے بھارت سےفنڈز لینے کے اعتراف کے بعد پاکستان میں ہلچل مچ گئی،کراچی میں حساس ادارے نے متحدہ رہنما محمد انور کے قر یبی رشتےدار کےگھر چھاپہ مارکر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیئے۔ طارق میر کا دو ہزار بارہ میں برطانوی پولیس کو دیا گیا انٹرویوں منظر عام پر آگیا۔ طارق میر کے مطابق بھارتی فنڈنگ کاعلم ان کے علاوہ الطاف حسین ، محمد انور،عمران فاروق کو تھا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسران سے رابطہ محمد انور کےذریعے کیا جاتا تھا۔ بھارتی امداد کا سلسلہ 1994 سے شروع ہوا ۔۔ رقم اسلحہ کی خریداری اور تربیت پر خرچ ہوتی تھی۔ کارکنوں کو تربیت کے لیے بھارت بھی بھیجوایا گیا۔ بھارت سے 15لاکھ ڈالر طلب کئے تھے۔ طارق میر کیجانب سے بھارت سے فنڈنگ کے اعتراف کے بعد پاکستان میں حساس ادارے حرکت میں آگئے۔ کراچی میں گلستان جوہر بلاک 7 میں متحدہ کے رہنما محمد انور کے قریبی رشتے دار کے گھر چھاپہ مارا گیا اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔ دوسری جانب رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ طارق میر کا مبینہ بیان ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے،ایم کیوایم خود ساختہ بیان کی تحقیقات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لارڈز ٹیسٹ، میزبان ٹیم نے دوسرے روز 7وکٹوں پر253 رنز بنا لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker