تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں بارودسے بھری گاڑی پکڑی گئی

کراچی (نامہ نگار) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بارود سے بھری گاڑی پکڑنے کادعوی کیاہے۔ کراچی پولیس کے مطابق مذکورہ کارروائی شہر کے شمالی مغربی علاقے منگوپیر میں سی آئی ڈی پولیس نےکی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے اس دوران دو افراد کو حراست میں بھی لیاگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منگوپیر میں ایک گاڑی میں دھماکا خیز مواد منتقل کیا جارہا ہے جس پر سی آئی ڈی پولیس کی بھاری نفری نے منگوپیر میں چھاپہ مار ا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کو کراچی میں کسی بھی مقام پر تخریب کاری کے لئے استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں  سقوط ڈھاکہ،ناخن سے گوشت جدا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker